29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
ملتان :ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر کے مالک کو قتل کردیا
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکووٴں نے مزاحمت پر گھر کے مالک کو قتل کر دیا۔ واقع آج صبح ملتان کی کالونی نیو ملتان میں پیش آیا جہاں فیض سلطان کے گھر نقاب پوش افراد گھس آئے۔ انہوں نے گھر میں موجود فیض سلطان کی بیوی کو بچوں سمیت کمرے میں بند کر دیا جبکہ فیض سلطان کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا ۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فیض سلطان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال میں منتقل کر دیا ہے مقتول فیض سلطان کے بیٹے نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نقاب پوش افراد گھر میں موجود چند سعودی ریال اٹھا کر گئے جو لگتا ہے کہ ڈکیتی نہیں بلکہ ان کو والد کو قتل کرنے کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے تاہم یہ نہیں معلوم ہوا کہ یہ افراد کون تھے۔