29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
افغان مرکزی بینک کے گورنر مستعفی، ملک سے فرار ہوگئے
جنگ نیوز -
کابل …افغانستان کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالقدیر فطرت اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالقدیر فطرت نے جان کے خطرے کے بعد ملک سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ کابل کے نجی بینکوں خصوصاً کابل بینک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی اور ان کیخلاف کارروائی کرنے کی کوششوں میں حکومت نے رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ کابل بینک کے دیوالیہ ہونے کی تحقیقات میں عبدالقدیر فطرت نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بھائی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کروڑوں ڈالر کا قرض لینے کے بعد واپس نہیں کیا جس کی وجہ سے بینک مالی بحران کا شکار ہوگیا اور حکومت نے اربوں روپے فراہم کر کے بینک کو بچایا ہے۔