29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
فرانس کی وزیرِخزانہ کرسٹینا گارڈ آئی ایم ایف کانئی سربراہ منتخب
جنگ نیوز -
فرانس کی وزیرِخزانہ کرسٹینا گارڈ آئی ایم ایف کانئی سربراہ منتخب
واشنگٹن…فرانس کی وزیرِخزانہ کرسٹینا گارڈ کو عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی نئی سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے،آئی ایم ایف کے 24 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں ادارے کے نئے سربراہ کے لیے کرسٹینا گارڈ کے نام پر اتفاق کیا۔ فرانسیسی وزیرِ خزانہ اپنے ہم وطن ڈومنیک اسٹراس کاہن کی جگہ سنبھالیں گی جنہوں نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسٹراس کاہن پر الزام ہے کہ انہوں نے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کے دوران ایک ملازمہ کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی۔ کئی سال پرانے ایک غیر رسمی معاہدے کے تحت آئی ایم ایف کی سربراہی ہمیشہ ایک یورپی باشندے کو سونپی جاتی ہے جبکہ عالمی بینک کی قیادت امریکی شہری کے پاس رہتی ہے۔