29 جون 2011
وقت اشاعت: 8:44
جرمنی میں منعقدکی گئی تمباکو سونگھنے کی منفرد چیمپئن شپ
جنگ نیوز -
برلن…دنیا بھر میں جہاں انسدادِ تمباکو نوشی کی تحریکیں شروع کی جاتی ہیں وہیں جرمنی کے ایک دیہات میں تمباکو سونگھنے کی منفرد چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔تمباکو سونگھنے کی اس44ویں چیمپئن شپ میں جرمنی کےKuchaنامی دیہات کے220مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء نے اپنے نتھنوں میں تمباکو بھراجس کے بعد انہیں صرف ناک سے ہوا نکالنے اور کھینچنے کیساتھ تمباکو کو ناک میں اوپر کی طرف کھینچنے کی اجازت تھی تاہم چھینک آنے کی صورت میں وہ مقابلے سے باہر ہوجاتے۔اس سال یہ منفرد مقابلہ43سالہ شخصChristian Knauerنے جیتا جنہوں نے 4اعشاریہ993گرام تمباکو انتہائی صفائی سے اپنی ناک میں سموئے رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔