29 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30
مصر کے التحریر اسکوائر پر ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع
جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر میں اپنے پیاروں کی یاد میں التحریر اسکوائر پر جمع افراد مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع گئی،گزشتہ شام سے جاری ہنگامے اب تک نہ تھمے۔سڑکیں،شیشوں ، پتھروں اور شیلنگ کور سے بھر گئیں،کئی افراد زخمی ہوئے اور کئی گرفتار کرلیے گئے،اٹھارہ روز تک جاری رہنیوالے مصری انقلاب کے شہدا کی یاد میں ان کیپیارے غصے میں آگئے۔سابق صدر حسنی مبارک کے مخالفین اس بات پر احتجاج کررہے تھے، کہ ان کے پیاروں کو شہید کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں سست روی اختیارکی جارہی ہے۔