29 جون 2011
وقت اشاعت: 19:56
مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطہ غیر مستحکم رہ سکتا ہے،جنرل خالد شمیم وائیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطہ غیر مستحکم رہ سکتا ہے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ذرائع کی تلاش جاری رکھنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے لڑ رہا ہے اور اس مقصد کے لیے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں نے بھی جانیں قربان کیں۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ خود انحصاری اور قومی مفادات کی بالادستی رہ نما اصول ہونے چاہئیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجویٹس کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی اور اسناد تقسیم کیں۔