تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45

افغان آرمی کی پاکستان کی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی

جنگ نیوز -
کراچی…ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی نے پاکستانی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کررتے ہوئے3 مارٹرگولے پاکستانی حدود میں فائر کیے۔ذرائع کے مطابق افغان آرمی کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرکیے گئے مارٹرگولے 900میٹراندرجنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈامیں گرے، ذرائع کے مطابق افغان آرمی نے گزشتہ روزانگوراڈامیں9مارٹرگولے فائرکیے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹرگولے گرنے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد پاکستان کاسرحدی حدودکی بلااشتعال خلاف ورزی پرافغانستان سے احتجاج کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.