تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:51

سی این جی مالکان نے گیس لوڈشیڈنگ کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

جنگ نیوز -
لاہور...سی این جی اونرز ایسوسی ایشن پاکستان نے سی این جی کی ہفتے میں 3 روزہ بندش کے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کیخلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔لاہورسے جاری بیان میں سی این جی اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئر مین غیاث پراچہ نے سی این جی کی ہفتے میں 3روزہ بندش کے فیصلے کو انتہائی غلط اور غیرمنصفانہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف یہ فیصلہ تسلیم نہیں کرتے بلکہ عوام اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مل کر اس کیخلاف بھر پور احتجاج بھی کریں گے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرکے پٹرول کے برابر لائی جا رہی ہیں اور یہ فیصلہ سی این جی سیکٹر کو بند کرنے کے مترادف ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.