30 جون 2011
وقت اشاعت: 18:20
وزیر اعظم نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے یہ ہدایت وزارت خزانہ اوروزارت پٹرولیم کوجا ری کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول3،ڈیزل2اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپے13پیسے کمی کی جائیگی۔