تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

وزارتیں صوبوں کو منتقل،تنخواہوں کے معاملے پر حکومت سندھ لا علم

جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ میں وفاق سے منتقل کئے جانے والے مختلف محکموں کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے لیکن منتقل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ وفاق کو حل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔سندھ میں اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر محکموں کے سیکرٹریز اس حوالے سے اپنی ایک ورکنگ رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کریں گے۔دوسری جانب سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کے 30 جون تک کے واجبات وفاق ادا کرے۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت ماحولیات کے 18 اداروں اور ڈویڑنزمیں سے صرف 7 جبکہ وزارت زراعت کے 38 محمکوں اور اداروں میں سے10 صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں۔ خوراک سے متعلقہ صرف ایک ،وزارت صحت اوراس سے منسلک محکموں کے41اداروں میں سے8 جبکہ وزارت محنت وافرادی قوت کے46میں سے12محکمے منتقل کئے گئے ہیں۔ وزارت اقلیتی امور کے 8 محمکوں اور ڈیویڑنز میں سے4 جبکہ وزارت ترقی خواتین کے 8 محکموں میں سے 5 صوبے کو منتقل کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.