تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:0

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر کے میئر منتخب

جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ذاتی معالج اور دوست ڈاکٹر ارجمند ہاشمی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر منتخب ہوگئے ہیں،اس سلسلے میں آج انہوں نے سٹی آف پیرس آفس میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا،ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے پانچ سال قبل مذکورہ شہر میں رہائش اختیار کی اور اپنی میڈیکل پریکٹس کے ساتھ ساتھ شہر کے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا،مقامی امریکی شہریوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے پچھلے ہفتہ سٹی کونسل کاانتخاب لڑااور کامیاب ہوئے ،اسطرح انہوں نے ریاست ٹیکساس کے کسی بھی شہر سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی میئر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انہیں کامیابی پر سابق صدر پرویز مشرف سمیت مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے ان کو مبارکباد پیش کی ،ڈاکٹر ارجمند ہاشمی میں نیبتا یا کہ وہ خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ شہر کی فلاح و بہبود کیلئے ایسے کام کرجائیں تاکہ ان کا نام مستقبل میں اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ارجمند کی بھابھی اور ڈاکٹر حسن فرید ہاشمی کی اہلیہ سلمہ ہاشمی کیلیفورنیا ریاست کے شہر سے میئر منتخب ہو چکی ہیں،امریکا میں سب سے پہلے میئر نیو جرسی سے ڈاکٹر چوہدری محمد علی تھے ۔جو کہ تقریبا پندرہ سال قبل وہاں سے میئر منتخب ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.