2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:51
دھوکے بازی کی سیاست کے دن گئے،صاف بات کی جائے،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نوازشریف کا کہناہے کہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے گرینڈ الائنس بناناچاہیے ، مسائل حل ہوتے نظرآتے تو آج یہ باتیں نہ کرتا ، اب ہر بات پر مک مکاوٴ اور مٹی پاوٴ نہیں چلے گا۔ لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفت گو کرتے ہوئیمیاں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں دھوکے باز کی سیاست کے دن گزر گئے ،اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ میاں نواز شریف نے کہاکہ حکومت نے تین سال کے دوران مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ ایبٹ آباد انکوائری پر چودھری شجاعت کے بیان سے متعلق سوال پر میاں نواز شریف نے کہاکہ اب مک مکاوٴ اور مٹی پاوٴ کی سیاست نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ، اور لاپتہ افرا کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کی حالت سب پر عیاں ہے ، زلزلہ متاثرین کے لیے ملنے والی رقم الیکشن پر خرچ کی گئی ۔ میاں نواز شریف نے ڈرون حملوں سے متعلق ایک سوال پر کہاکہ حکومت عوام کودھوکا نہ دے اور صاف بات کرے۔