تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

پنجاب،خیبر پختونخوا میں بارش ،مختلف علاقوں پانی بھرنے سے لوگوں کو مشکلات

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔سرگودھا ور گردنواح کے علاقوں میں موسلہ دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بارش کے باعث کھڑے پانی میں بچے نہا کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔منڈی بہاوٴالدین شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش سے جہاں ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے وہاں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ جبکہ جلوزئی میں قائم متاثرین جنوبی وزیرستان کے کیمپوں میں پانی داخل ہونے سے متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔کوہاٹ میں بارش کے دوران جنگل خیل میں مکان کی چھت گر گئی جس سے ایک شخص ملبے تلے دب گیا۔کرک، لکی مروت اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.