3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:5
روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ملازمین کادھرنا، احتجاج اور توڑپھوڑ
جنگ نیوز -
روہڑی...روہڑی کی لوکوشیڈ کالونی میں خستہ حالی کے باعث ریلوے کوراٹر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی، واقعے کے خلاف ریلوے کوارٹر کے مکینوں نے روہڑی اسٹیشن پر دھرنا دے کر ریلوے ٹریک بلاک کردیا ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ لوکوشیڈکالونی میں ریلوے کوارٹرز کی چھت خستہ خالی کے باعث گری۔واقعے میں ایک بچی کے جاں بحق ہونے کے بعد مظاہرہ شروع کیاگیا جس سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا۔مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پر پتھراوٴ کیااورتوڑ پھوڑ بھی کی گئی۔مظاہرے کے سبب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ،نائٹ کوچ سمیت کوئٹہ ایکسپریس اور جعفرایکسپریس کئی گھنٹے تک روہڑی اسٹیشن پر کھڑی رہی ۔