3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:16
کراچی، مون سون بارشوں میں63مقامات حسا س قرار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں مون سون کی بارشوں سے 63 مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا جو موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی ہونے اور سیوریج نظام کے مفلوج ہونے کے باعث زیرآب آسکتے ہیں ۔صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقے اور شاہراہیں سیوریج نظام کے مفلوج ہونے اور نشیبی ہونے کے باعث متاثرہوسکتے ہیں۔۔وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی آئی چندریگرروڈ، ڈاکٹرضیاء الدین روڈ، شاہراہ فیصل کے بعض مقامات، بوٹ بیسن، خیابان اقبال، سن سٹ بلیوارڈ، ایم اے جناح روڈ، نشترروڈ، کورنگی کالاپل روڈ، صدر، گرومندر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈکے کچھ مقامات، کارساز، قیوم آباد، اسٹیڈیم روڈ، نیشنل ہائی وے کالابورڈ،ملیر، لانڈھی کورنگی روڈ، مولوی تمیزالدین روڈ، بندرروڈ، جناح برج، ماری پورروڈ، کلری نالا، گلبائی چوک، چاکیواڑہ، بنارس چوک، منگھوپیرروڈ اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش سے سیوریج کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جبکہ تیز بارش اور نشیبی ہونے کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔اس مقصد کے لئے ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے صوبائی اور ضلعی حکومت سے مشاورت کے بعد کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی پلان وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دیا ہے۔