4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:32
تھائی لینڈانتخابات میں اپوزیشن کی اکثریت،وزیراعظم مستعفی
جنگ نیوز -
بنکاک…تھائی لینڈ کے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعت پیوتھائی نیکامیابی حاصل کرلی ،حکومت بنانے کی صورت میں ینگ لک شناوتراتھائی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی ۔تھائی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت پوئیا تھائی کو واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ تھائی وزیر اعظم ابھیجیت ویجاجیوا نے اپنی شکست بھی تسلیم کرلی ہے۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نے انتخابات کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بنکاک میں ملکی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تقریبا تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور سابق وزیر اعظم تھاکسن شناواترا کی حامی جماعت ملکی پارلیمنٹ کی پانچ سو نشستوں میں سے263 نشستیں جیت چکی ہے۔ موجودہ تھائی وزیر اعظم ابھیست ویجاجیوا کی ڈیموکریٹک پارٹی محض 163نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔تھائی فوج کے ہاتھوں معزول ہوئے وزیر اعظم تھاکسن شناواترا نے اپنی بہن ینگ لْک شناواترا کوفون کرکے مبارکباد پیش کی،،تھائی لینڈ گزشتہ چند برسوں سے شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے ۔گزشتہ سال ہی ان کی پارٹی نے ریڈ شرٹس تحریک چلائی تھی ،جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور گرفتار ہوئے تھے۔