4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
رانی مکرجی کا انکار، ودیابالن عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر نے پررضامند
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی کے انکار کے بعد ودیابالن عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر نے کیلئے رضامندہو گئیں ہیں اور یہ جوڑی اب فلم Dayaanمیں ایک ساتھ نظر آئے گی۔ ودیا بالن اس فلم میں ایک جادو گرنی کے کر دار میں جلوہ گر ہوں گی اور وہ اس منفرد کردار کی ادائیگی کیلئے کافی پر تجسس نظر آرہیں ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر Vishal Bharadwajکی اس منفی کر دار کیلئے پہلی ترجیح رانی مکر جی تھیں جنھوں نے اسکرپٹ کو تو عمدہ قرار دیا مگر اپنی شخصیت سے متضاد اس منفی کر دار کو ادا کر نے سے صاف انکار کر دیا۔رانی کے انکار کے بعد ودیا نے اس کر دار کو ہاتھوں ہاتھ لے لیا ہے اور اس طرح عمران ہاشمی کو بھی اپنے فلمی کیرئیر میں پہلی مرتبہ با لی وڈ کی صفِ اول کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا ہیرو بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔