تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:41

پارٹی میں کسی کو ڈکٹیٹر نہیں بننے دیں گے، جاوید ہاشمی

جنگ نیوز -
مردان...مسلم لیگی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئی ناراض ہوتاہو تو ہم کارکنوں کے حقوق لیکر رہیں گے اور پارٹی میں کسی کو ڈکٹیٹر نہیں بننے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ساتھ دیتے رہیں گے لیکن پاکستان ان سے پہلے ہے۔مردان میں مسلم لیگ کے مستعفی رہنما سرانجام خان کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی کو پارٹی میں ڈکٹیٹرنہیں بننے دیں گے،مسلم لیگ کسی فردواحد کی جماعت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ناراض ہوتا ہو تو ہوہم کارکنوں کے حقوق لیتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوازشریف کا ساتھ دیتے رہیں گے لیکن پاکستان ان سے پہلے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.