تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:33

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حسن اسکوئر کے قریب دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد عیسیٰ نگری کے اطراف کے علاقوں میں مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس دو افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔ فائرنگ کے دوران لوگوں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر اپنی جان بچائی۔اورانگی ٹاوٴن قصبہ کالونی موڑ پر بھی فائرنگ کے ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پھل گئی اور ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی۔ شیر شاہ پنکھاہ ہوٹل کے قریب کباڑی مارکیٹ اور محمدی روڈ پر دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے باعث تین افراد زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.