تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:22

خیبر پختونخوا: ایل پی جی کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلو گرام اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور...ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں ایل پی جی کی قیمتوں میں سات روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سلنڈر کی قیمت ایک ہزار 3 سو 30 روپے ہو گئی ہے۔صوبائی ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر بخت منیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن اوگرا نے جاری کیا ہے جس کے بعد پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں فی کلو گرام ایل پی جی ایک سو 27 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ اس سے پہلے ایل پی جی 120 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی۔بخت مینر کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے بعد بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.