5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:10
اسپیشل اولمپکس کے ہیرو عدیل امیر کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا
جنگ نیوز -
لاہور…اسپیشل اولمپکس میں3گولڈ میڈلز حاصل کرنیوالے تیز ترین ایتھلیٹ عدیل امیرنے ہائی جمپ کا گولڈمیڈل اپنے مقتول بھائی عرفان کے نام کر دیا ہے۔ عدیل امیر کا تعلق لاہور کے علاقے گجرپورہ چونگی بازارکے غریب گھرانے سے ہے۔عدیل امیرکے گھر صبح سے مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ عدیل امیر نے جیو نیو ز کو بتایا کہ وہ ایتھنز میں دوسرے ممالک کے ایتھلیٹس کو دیکھ کرگھبرا گئے لیکن کوچز نے انہیں حوصلہ دیا اوروہ تین گولڈمیڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی عرفان نے بھی اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینا تھا لیکن ٹریننگ کیمپ سے قبل ان کا قتل ہو گیا۔ ہائی جمپ ان کا ایونٹ تھا جس میں نے حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور میڈل جیت کربھائی کے نام کر دیا۔