تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:12

چین،سیلاب سے ٹوٹنے والے پل پر پھنسے100افراد کو بچا لیا گیا

جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کے کئی صوبے شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف حادثات میں بدھ کو 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوب مغربی صوبے سی چوان کیٹوٹے ہوئے پل پر پھنسے سو افراد کو آخر کار بچالیاگیا۔چین کیسی چوان ہائی وے پربنایا گیا پل سیلابی پانی کی وجہ سے کئی حصوں میں بٹ گیا۔اور وہاں موجود مرد اور خواتین کی بڑی تعداد ٹوٹے ہوئیپل کے ایک حصے پرپھنس گئی۔ ٹھاٹیں مارتے پانی کی وجہ سے لوگوں نے بھی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں کی۔ تاہم امدادی کارکن سخت محنت کے بعد کرین اور رسیوں کی مدد سے تمام لوگوں کوبچانے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.