تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:44

تحاریک حریت و آزادی کا منبع و سرچشمہ حرکتِ اسلامی حسین ہے،حامد موسوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے 3شعبان کو پاکستان بھر میں نواسہ رسول الثقلین سید الشہداء امام حسین کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیائے بشریت کی تحاریک حریت و آزادی کا منبع و سرچشمہ حرکت اسلامی حسین  ہے جس کا آغازکربلا میں ہوا تھا اوراسکے بیج عظیم ترین شہدائے کربلا کے ہاتھو ں ہر سو عالم بشریت کے قلوب میں بکھیر دیئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہادت کی سدا بہار فصل کو شہدائے کربلا نے اپنی مقدس خون سے سیراب کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی استعمار و استکبار آج بھی اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرنے اورعالم اسلام و مظلومین محرومین و مستضعفین پر ہر قسم کی یلغار کرنے کے باوجود ان کے قلوب سے دین و شریعت کو نکال نہیں سکا جس کی وجہ سے اسلام کا پیغام ہر سو پھیل رہا ہے اور لوگ اسلام سے آشنا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے استعمار پورے عالم اسلام بالخصوص اسلام کے قلعہ پاکستان پر پے درپے وار کررہا ہے لیکن اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر استوار ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.