تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن پیر سے 39گھنٹے بند رکھنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
کراچی…کندڑواری گیس فیلڈ کی بندش کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح نو بجے سے 39 گھنٹے بند رکھنے پر اتفاق ہو ا ہے۔یہ بات سی این جی اسٹیشن اونرز ایسو سی ایشن کیچیئرمین ملک خدا بخش نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں سی این جی ایسو سی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے بات چیت کے بعد پیر صبح نو بجے سے منگل رات بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ یہ اتفاق خالصتاً کندڑواری گیس فیلڈ سے متعلق ہے اور یہ کہ اس طرح کی کوئی بھی بندش مستقل بنیاد پر کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.