تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:2

فیصل آباد:بھٹہ مالکان کی ہڑتال کا چھٹاروز ،ہزاروں مزدور پریشان

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں اینٹوں پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف بھٹہ خشت مالکان کی ہڑتال آج چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے باعث ہزاروں مزدور پریشان ہیں۔فیصل آباد میں اینٹوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 2 جولائی سے بھٹہ مالکان کی جاری ہڑتال کے باعث اینٹیں نہ ملنے سے شہر بھر میں تعمیراتی کام متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں جو د وقت کی روٹی کیلئے قرض کا سہارا لے رہے ہیں۔ بھٹہ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ضلعی صدر رانا فرمان کے مطابق ان کی ہڑتال 8 جولائی تک جاری رہے گی اگر پھر حکومت نے کوئی نوٹس نہ لیا تو 10 جولائی کو لاہور میں تمام اضلاع کے بھٹہ مالکان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.