تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:23

افغانستان: نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، فضائی حملے میں 13شہری جاں بحق

جنگ نیوز -
کابل …افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ نیٹو کے فضائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 13شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔ دوسری جانب کینیڈا نے افغانستان میں فوجی مشن ختم کردیا ہے۔ نیٹو کے بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر پروان صوبے میں گرا۔ تاہم واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو انہوں نے نشانہ بنایا۔ ادھر خوست صوبے کے ضلعDowamanda میں ایک گھر پر نیٹو نے فضائی حملہ کیا۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق حملے میں 8 خواتین اور چار بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جنوبی صوبے اورزگان میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6 افغان پولیس اہل کار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔ ادھر کینیڈا نے افغانستان میں فوجی مشن ختم کردیا ہے۔ افغانستان میں تین ہزار کینیڈین فوجی تعینات تھے جن میں سے 157 فوجی مارے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.