تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:53

شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،رحمن ملک

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کودیکھتے ہی گولی ماردی جائے۔انھوں نے یہ حکم وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران دیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ واجد درانی، قائم مقام ڈی جی رینجرز سندھ بریگیڈئر ظفر اقبال سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی میں گزشتہ تین دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور اب تک کی گئی گرفتاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیاسی وابستگوں کو بالائے طاق رکھ کرشرپسندوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جائے اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انھوں نے متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.