8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:31
دوستانہ کے بعد ابھیشک اورجان کی جوڑی ’ کانٹے ٹو ‘میں جلوہ گر ہو گی
جنگ نیوز -
ممبئی…دوستانہ کے بعد ابھیشک اور جان ابراہام کی جوڑی فلم کانٹے ٹو میں جلوہ گر ہو گی۔بالی وڈ کی فلم دوستانہ سے منفرد مقبولیت حاصل کر نے والی ابھیشک اور جان ابراہام کی جوڑی ایک بار پھر فلم کانٹے ٹو میں جلوہ گر ہو گی۔ اس فلم میں ابھیشک اور جان ابراہام کے ساتھ با لی وڈ اداکار ارجن رام پال اور بو بی دیول کو بھی کاسٹ کیا گیاہے۔ ابھیشک اور جان فلم دوستانہ کے سیکوئل میں دوبارہ سے ایک ساتھ کا م کر نے کے خواہشمند تھے مگر اس پروجیکٹ کے بارے میں پروڈیوسر کر ن جوہر کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر اس جوڑی نے فلم کانٹے ٹو میں کام کر نے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیاہے۔اس فلم کی ڈائیریکشن کے فرائض ہالی ووڈ کی فلم The Scorpion King اور Mask کے ڈائیریکٹر Chuck Russel سر انجام دینگے جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں کی جائے گی۔بالی وڈ کی فلم دوستانہ سے منفرد مقبولیت حاصل کر نے والی ابھیشک اور جان ابراہام کی جوڑی ایک بار پھر فلم کانٹے ٹو میں جلوہ گر ہو گی۔ اس فلم میں ابھیشک اور جان ابراہام کے ساتھ با لی وڈ اداکار ارجن رام پال اور بو بی دیول کو بھی کاسٹ کیا گیاہے۔ ابھیشک اور جان فلم دوستانہ کے سیکوئل میں دوبارہ سے ایک ساتھ کا م کر نے کے خواہشمند تھے مگر اس پروجیکٹ کے بارے میں پروڈیوسر کر ن جوہر کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر اس جوڑی نے فلم کانٹے ٹو میں کام کر نے کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیاہے۔اس فلم کی ڈائیریکشن کے فرائض ہالی ووڈ کی فلم The Scorpion King اور Mask کے ڈائیریکٹر Chuck Russel سر انجام دینگے جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں کی جائے گی۔