8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:48
پنجاب حکومت کی درخواست مسترد،بابر اعوان اغواء کے مقدمے میں بری
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راول پنڈی کی ایک مقامی عدالت نے سینیٹر بابراعوان کو اغواء اور ڈکیتی الزامات کے دو مقدمات سے بری کردیا ہے۔ بابراعوان کے خلاف 1990ء کی دہائی میں اغواء ، ڈکیتی اور جعلسازی الزامات میں مقدمہ درج ہوا تھا، اس کی سماعت مقامی سول جج کی عدالت میں ہوئی ، عدالت نے اس کیس کی سماعت گزشتہ بدھ کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، مقدمہ کے مدعی نے بابراعوان سے مفاہمت بھی کرلی تھی جس کو عدالت کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ، حکومت پنجاب نے اس مقدمہ کا مزید ٹرائل کرنے کی درخواست کی تھی ، عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی اور بابر اعوان کو دونوں مقدمات سے بری کردیا۔