تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:35

ڈیوس کپ ٹینس:پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کوشکست

جنگ نیوز -
گیمی چون /جنوبی کوریا...ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے دوسرے راوٴنڈ کی ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان سنگلز مقابلوں میں شکست کھاگئے۔ جنوبی کوریا کے شہر گیمی چون میں پاکستان کو کوریا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے دو سنگلز میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی اعصام الحق کو جنوبی کوریا کے یونگ کیو لم نے چھ دو، چھ چار ، تین چھ اور چھ تین کے اسکور سے مات دے دی۔ دوسرے سنگلز میں پاکستان کے عقل خان کو کیو ٹائی نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔ کیو ٹائی کی جیت کا اسکور چھ دو، چھ چار اور چھ دو رہا۔ کل ڈبلز ایونٹ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.