تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:18

کراچی،متاثرہ علاقوں میں رینجرز کی تعیناتی،مقامی افراد کی نقل مکانی

جنگ نیوز -
کراچی…رینجرز نے کٹی پہاڑی کے اوپر قائم مورچوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں محصور لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات پر قابو پانے کیلیے رینجرز نے متاثرہ علاقوں میں ٹارگیٹڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ متاثرہ علاقو ں میں محصور لوگوں کو رینجرز کی حفاظت میں ایمبولینس سروس کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔نقل مکانی کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانچ روز سے فائرنگ ہو رہی تھی،ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔ چار روز سے جاری کشیدگی کے باوجود پولیس ان کی مدد کو نہیں پہنچی ،علاقے میں رینجرز کی تعیناتی کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.