تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:2

دورہ یورپ میں جونیئرز کو موقع دیا جاتا توآگے فائدہ ہوتا،سمیع اللہ

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ دورہ یورپ پر سینئیر کھلاڑیوں کی جگہ جونئیرز کو موقع دیا جاتا تو اس کا فائدہ چیمپئنز ٹرافی اور اولمپک گیمز میں پاکستان کو پہنچتا۔جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اولمپک میں ابھی ڈیڑھ سال ہے یہ کہنا مشکل ہے کہ اس وقت تک تمام سینئیرز خود کوذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھ پائیں گے یا نہیں۔فلائنگ ہارس کاخطاب پانے والے سابق مایہ ناز فارورڈ نے کہا کہ پاکستان کو یورپین ٹیموں کے خلاف تیاری کے لئے کافی محنت کرنا ہوگی جو پوری طرح بڑے مقابلوں کے لئے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.