تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:2

برازیل میں اندھیرے میں بلب کی طرح چمکنے والی منفرد کھمبی دریافت

جنگ نیوز -
ریوڈی جینیرو…برازیل کے گھنے جنگلات میں امریکی ماہرین نے ایسی منفرد کھمبی (Mushroom) دریافت کی ہے جو حیرت انگیز طور پراندھیرے میں بلب کی طرح روشن ہونے کی صلا حیت رکھتی ہے۔یہ کھمبی رات ڈھلتے ہی سبز رنگ کی روشنی پھیلا نا شروع کر دیتی ہے اورجیسے جیسے اندھیرا بڑھتا جاتا ہے ان کی روشنی بھی تیز ہو جاتی ہے۔ یہ کھمبی زیادہ دیر تک روشن نہیں رہتی کیونکہ صبح کا اجالا ہو تے ہی یہ دوبارہ سے اپنی اصل رنگت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس سے قبل1840ء میں بر طانوی ماہرین نے پہلی مر تبہ اس کھمبی کو دریافت کیا تھا تاہم170سال کے طویل ترین عرصے کے بعد اسے دوبارہ برازیل کے جنگلات میں دیکھا گیا ہے۔امریکی ما ہرین نے ان کھمبیوں کے اس طرح اندھیرے میں روشن ہونے کی پوشیدہ صلا حیت کو جاننے کیلئے ان پر تحقیق بھی شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.