9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58
اپوزیشن نے سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرادی
جنگ نیوز -
کراچی…اپوزیشن نے سندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کااجلاس بلانے کی درخواست دیدی ہے اور یہ فیصلہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ بے دردی سے قتل کیے جارہے ہیں جسکا تدارک ضروری ہے ۔ اس موقع پر متحدہ قومی مووٴمنٹ کے رہنما رضا ہاروں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کا کردارادا کررہی ہے، اور ایم کیوایم نے کراچی کی صورت حال پر یوم سوگ منایا گیا کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی میں معصوم لوگوں کے قتل پرشدید تشویش ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ اجلاس بلانے پہ جام مددکامشکورہوں کیونکہ ہم نے آج اسپیکر سندھ اسمبلی کواجلاس بلانیکی درخواست دی ہے رضا ہارون نے کہا کہ احتجاج پرامن ہوگااورقانون کے دائرے میں رہ کرکرینگے جبکہ اپوزیشن متحد ہوکر اپنا کردار اداکرتی رہیگی انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں میں جوکچھ ہوا،اس سیایم کیو ایم آگاہ ہے اور ایم کیو ایم اپنی شہادتیں لے کر سندھ اسمبلی میں آئے گی انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام کیخلاف قانونی راستہ بھی اپنائیں گے۔