9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:43
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
مانچسٹر…انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،جیوسوپر یہ میچ بھی براہ رست نشر کرے گادونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 2-2سے برابر ہے،مانچسٹر میں ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کے لیے فائنل کی حیثیت رکھتا ہے،فیصلہ کن مقابلے کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے،یہ میچ جیو سوپر اپنے ناظرین کے لیے براہ راست نشر کرے گا۔