تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:55

سندھ میں کمشنری نظام بحال ، قائم مقام گورنر نے آرڈیننس جاری کردیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . سندھ میں کمشنری نظام بحال کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔ قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو نے کمشنری نظام کی بحالی سمیت تین مختلف آرڈی ننس پر دستخط کردیئے۔اطلاعات کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ کی جانب سے جاری کئے جانے والے آرڈیننس کے مطابق پولیس آرڈیننس 2002کو ختم کرکے پولیس ایکٹ 1861کو بحال کردیا گیاہے ، جبکہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس 1979کو بھی بحال کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ سندھ لینڈ ریوینو ایکٹ1967 میں بھی ترمیم کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.