10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27
فن لینڈ،بیوی کو اٹھاکربھاگنے والے جوڑے کی کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک
جنگ نیوز -
ہیلسنکی… فِن لینڈمیں بیگمات کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی عالمی چیمپئن شپ منعقد کی گئی۔دنیا بھر سے آئے جوڑوں نے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے میں حصہ لیا اور دوسو پچاس میل تک بیویاں کندھے پراٹھائے دوڑلگادی۔ایک جوڑے نے تو یہ سفر تیزی سے مکمل کرتے ہوئے چیمپن شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک قائم کردی اور یہ ثا بت کر دیا کہ وہ زندگی کی دو ڑ میں ایک دو سرے کا ساتھ دینے والا بہترین جو ڑ ا ہیں۔