تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:56

کٹی پہاڑی میں طالبان نہیں پراُمن پختون آباد ہیں، اے این پی

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے رہ نمابشیرجان کا کہنا ہے کہ کٹی پہاڑی اورنگی ٹاوٴن میں طالبان نہیں امن پسند پختون آباد ہیں۔طالبان ملک کو اور دہشت گرد کراچی کو غیرمستحکم کررہے ہیں۔اے این پی کے رہ نما بشیر جان نے ایم پی اے امان اللہ مسعود کے ہمراہ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے کٹی پہاڑی کا دورہ کیا۔اس موقع پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی پر طالبان نہیں ہیں، امن پسند پختون آباد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے سچ کہا یا جھوٹ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ بشیر جان نے کہا کہ طالبانائزیشن ذہن کے لوگ صورتحال خراب کررہے ہیں۔ طالبان نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی اورکراچی میں دہشت گرد عناصر وہی کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.