10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:26
فارمولا ون سیزن کی برٹش گراں پری اسپین کے ڈرائیور نے جیت لی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . فارمولا ون سیزن کی برٹش گراں پری اسپین کے ڈرائیور فرنینڈو الونسو نے جیت لی، ورلڈ چیمپئن جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل دوسرے اور آسٹریلیا کے مارک ویبر تیسرے نمبر پر رہے۔سلور اسٹون میں ہونے والی 52لیپ پر مشتمل ریس تمام ہی ٹاپ ڈرائیورز شریک تھے۔ اسپین کے فرنینڈو الونسو اور ورلڈ چیمپن سباسٹین ویٹل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن بازی فرنینڈو الونسو کے نام رہی،انہوں نے معمولی فرق کے ساتھ ویٹل کوپیچھے چھوڑدیا۔ایک لمحہ پر دونوں ڈرائیورز کے درمیان گاڑی کا ٹکراوٴ بھی ہوا فرنینڈو نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 28منٹ اور 41سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،سباسٹین ویٹل 16سیکنڈ کے فرق سے دوسری اورآسٹریلیا کے مارک ویبرتیسری پوزیشن پر رہے۔