11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:14
ایبٹ آباد آپریشن کے انکوائری کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…دو مئی کواسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں کمیشن اپنی کاروائی کا آغاز کرے گاانکوائری کمیشن کی صدارت جسٹس جاوید اقبال کریں گے۔ کمیشن کے ارکان میں سابق آئی جی عباس خان،، این ڈی ایم اے کے سابق سربراہ لیفیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد اور سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی شامل ہیں۔5 جولائی کواسلام آباد میں ہونے والے ضابطے کے اجلاس میں ایبٹ آباد انکوائری کمیشن نے وزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کو ہدایت کی تھی کہ اس کی اجازت کے بغیر اسامہ کی فیملی کو واپس نہ بھجوایا جائے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق معلومات یا مواد 31 جولائی تک کابینہ سیکرٹریٹ کو بھجوائیں، معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے