11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:25
اسلام آباد ،آرمی اسلحہ ڈپو میں دھماکے،2افراد زخمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں ہائی وے پر کاک پل کے قریب دھماکوں کی اطلاع ہے۔جیو نیوز کے نمائندے ارشاد قریشی کے مطابق دھماکے انتہائی حساس علاقے میں آرمی کے اسلحہ ڈپو میں بظاہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا جو راولپنڈی سے 20کلومیٹر دور ہے اور جہاں دیگر سرکاری عمارتیں اور پولیس ٹریننگ سینٹر واقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3افراد ان دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے آرمی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکوں کے باعث آگ لگ گئی جنہیں فائر فائٹرز بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔