11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
سین ڈیاگوکاسفاری پارک جہاں چیتوں کی برق رفتاری کا شو منعقد کیا جاتا ہے
جنگ نیوز -
سین ڈیاگو…چیتے کو دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور مانا جاتا ہے جو اکثر و بیشتر اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے اس کامظاہرہ بھی کرتا نظر آتا ہے۔امریکی شہر سین ڈیاگو کے سفاری پارک چڑیا گھر میں بھی روزانہ ان چیتوں کی برق رفتاری کا مظاہرہ کروایا جاتا ہے جسے دیکھ کر موقع پر موجود حاضرین انہیں داد دیتے نظر آتے ہیں۔ہر روز سفاری پارک میں منعقد ہونے والے اس شو میں چیتے صرف 4سیکنڈ میں صفر سے70میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑتے نظر آتے ہیں۔