11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:10
لاہورمیں گردوں و جگر کی پیوند کاری کا جدید مرکز قائم کیا جائیگا،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ لاہورمیں گردوں اور جگر کی پیوند کاری کا جدید ترین مرکز قائم کیا جائیگا۔ لاہورمیں صحت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ سینٹر کے قیام سے پورے ملک کے عوام مستفید ہو سکیں گے ۔ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ لاہورمیں سید مٹھا اسپتال کا افتتاح چند روز میں کر دیا جائیگا اور شاہدرہ میں 300 بستروں کے اسپتال کی تعمیر بھی جلدشروع ہوجائیگی۔