12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
اسلام آباد،بس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی وے پر ایک مسافر ویگن میں دھماکے اور آتشزدگی جل کر جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد15ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کورنگ ٹاوٴن اسلام آباد کے قریب پیش آیا جیونیوز کے نمائندے عبدالرزاق سیال کے مطابق بس راولپنڈی سے کلر سیداں جار ہی تھی جس میں35سے 40 مسافر سوار تھے، کہ اس میں دھماکے سے آگ لگ گئی ، پولیس کے مطابق بس میں5سی این جی سلنڈرز نصب تھے جس میں سے ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے دھماکے سے آگ لگی جس کے نتیجے میں 15افراد جھلس کے جاں بحق ہو گئے جبکہ جیو نیوز کے نمائندے عبدالرزاق سیال جو جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچے، کا کہنا ہے کہ بس میں چار ہی سلنڈر نصب تھے ، اگر کوئی سلنڈر پھٹا ہوتا تو یقینا اسکے شواہد نظر آتے۔ دھماکے کے بعد پمز اور پولی کلینک اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔چار زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔