تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:54

بنگلہ دیش: ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…جنگ نیوز… بنگلہ دیش میں ٹریفک کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں بچوں کی تعداد بڑھ 50 ہوگئی جبکہ 30 بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیشی پولیس حکام کے مطابق حادثہ ملک کے جنوب مشرف میں چٹا گانگ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔ حکام کے مطابق حادثہ کے وقت ٹرک پر80 سے زائد بچے سوار تھے جن کی عمریں 9سے 16 سال کے درمیان تھیں، بچے قریبی علاقے میں فٹ بال میچ دیکھنے کے بعد واپس آرہے تھے ، 15 بچوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ حکام کے مطابق تاحال 50 بچوں کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں30 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.