تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:5

وسطی مغربی امریکا میں شدید طوفان بادوباراں،سینکڑوں پروازیں منسوخ

جنگ نیوز -
شکاگو …جنگ نیوز… وسطی مغربی امریکا میں شدید طوفان بادوباراں کے نتیجے میں لاکھوں گھروں اور تجارتی مراکز کی بجلی منقطع اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ امریکاکے قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق گریٹرشکاگو ایریا میں شدید طوفان بادوباراں کے باعث بڑے علاقے کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ شکاگو کے ہوائی اڈے پر سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر نقصان کے باوجود کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.