تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:13

شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، مزید 8افراد ہلاک

جنگ نیوز -
وانا/میرانشاہ...امریکا نے شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس حملے میں مزید 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امریکا کی جانب سے صبح سے اب تک یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے، جس کے بعد شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہلاکتوں کی تعداد31ہوگئی ہے۔ پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درئی نشتر پر گھر اور گاڑی پر جاسوس طیارے سے حملہ کیا گیا۔ جاسوس طیارے نے گھر اور گاڑی پر مجموعی طور پر چار میزائل داغے۔ جاسوس طیارے کے حملے میں میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ادھر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔تازہ ترین حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پر کیا گیا ، جہاں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی طیاروں نے 9میزائل داغے۔ میزائل حملوں کے بعد 4 جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے گرویک میں گذشتہ روز کیے گئے جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25ہو گئی ہے ، حملوں میں ایک گاڑی پر دو میزائل اورایک مکان پر آٹھ میزائل فائر کیے گئے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.