تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:6

متحدہ کی انتخابات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر انتخابات سیمتعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو 15 جولائی تک نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ متحدہ نے اپنی پٹیشن میں محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ چیلنج کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج قاضی خالد نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ کے ایک دو رکنی بنچ نے کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے متحدہ کے امیدواروں طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کی آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا تھا کہ آئندہ کبھی اس حوالے سے کوئی رپورٹ تیار کی جائے تو پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ درخواست گزاروں کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو ایک رپورٹ بھیجی ہے کہ جن علاقوں مین ان دو نشتوں کے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں وہان امن و امان کی صورتحال خراب ہے اس لئے انکے مقامات تبدیل کیئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.