13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:45
بھارتی بحریہ نے فاسٹ اٹیک کرافٹ کو سمندر میں اتار دیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی بحریہ نے نئے فاسٹ اٹیک کرافٹ INS Koswari کو سمندر میں اتاردیا۔جنوبی ریاست اندھرا پردیش کے شہر Vishakhapatnam میں لیفٹیننٹ جنرل بکرام سنگھ نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئیے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل انوپ سنگھ کا کہناہے کہ اس کشتی سے بھارتی نیوی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس کشتی پر موجود جدید ہتھیار اور آلات بحری دفاع ،کم شدت کے سمندری آپریشنز، تلاش اور مدد کے کاموں کے علاوہ اور ساحل پر موجود قیمتی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔52 میٹرلمبی کشتی 30 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ جہاز کو خاص طور پر سمندری نگرانی اور چوری کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔