تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:24

بعض عناصرکمشنری نظام کی آڑ میں افراتفری چاہتے ہیں،شرجیل میمن

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک کہ جب دیگر 3صوبوں میں کمشنری نظام آیا تو عدالت جانیکی بات کیوں نہ کی گئی ،،شرجیل میمن نے پولیس آرڈیننس ،سندھ لینڈ ریونیو ترمیمی بل اور سندھ لوکل گورنمنٹ ارڈیننس 1979 کی منظوری پر اے این پی ، ق لیگ اور فنگشنل لیگ کو مبارکباد پیش کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہاب صوبے کی رٹ بحال ہوئی ہے، عوام کو انصاف ملے گا،آج تاریخ کا عظیم ترین دن ہے، جمہوریت سرخرو ہوئی، بلدیاتی نظام میں کئی محکموں کے آڈٹ نہیں کیے گئے،انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتے،جو لوگ صوبے کی تقسیم کی بات کرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سندھ کی تقسیم کا سوچ کر بھی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، سندھ کے سپوت صوبے کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے،سندھ میں رہنے والے زبان کوئی بھی بولیں، سب سندھی ہیں۔ جماعت اسلامی ، سنی تحریک،اردو بولنے والے کمشنری نظام کی حمایت کرتے ہیں،ایک مائنڈ سیٹ کمشنری نظام کو لیکر افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے دوست ماضی سے سبق نہیں سیکھتے،صدر زرداری نے جو مفاہمت کی پالیسی بنائی اس پر کام کرتے رہینگے، آج بھی تمام جماعتوں کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست نہیں کرے گی،،شرجیل میمن نے کہا کہ جبکہ دیگر3صوبوں میں کمشنری نظام آیا تو عدالت جانیکی بات کیوں نہ کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.